ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے کی کوشش: 7 خواتین سمیت 9افراد گرفتار

Trying to go to Saudi Arabia to beg

ملتان : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 7 خواتین سمیت 9 مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 9 مسافروں نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کی تھی جن کی شناخت خیرات علی، پرویز، کنیز بی بی، فائزہ مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا، لیہ ، بھکر اور ملتان سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد نے مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز میں رہائش کے لیے پیشگی بکنگ نہیں کروائی تھی جبکہ وہ عمرے پر آنے والے اخراجات کے لیے اپنی آمد کے ذرائع بتانے میں بھی ناکام رہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام افراد پہلے ہی مقامات مقدسہ کی زیارت کرچکے ہیں تاہم انہیں عمرے کی ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہی نہیں تھی، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں