ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل ایکشن پلان:ایپکس کمیٹی اجلاس کل ہوگا، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہونگے

Approval to launch

اسلام آباد:نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پختونخوا  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے شیڈول میں کل منگل کے روز ہونے والی نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت  بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس وزیراعظم کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا۔ معالج کی جانب سے وزیراعظم کو چیسٹ انفیکشن اور بخار کے سبب آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کے روز ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کے پی کے اور بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے محرکات کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے  اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں