ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فساد کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

not poisoned

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈا پور فساد کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں،علی امین گنڈا پور عوام کے و سائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) مکافات عمل کا شکار ہیں دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے کی کوشش کرو گے تو خود ہی اس میں گرو گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور یہ پورے ملک کو بد امنی پر توجہ مرکوز کئے بیٹھے ہیں، خیبر پختونخوا کی عوام سہولیات نہ ملنے پر دیگر صوبوں میں جاکر بس رہے ہیں۔

عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ ایک غیر سیاسی خاتون کی آڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ جلسے جلوسوں کی پلاننگ کرتے ہوئے کارکنان کو بندے لانے کی ہدایت دے رہیں ہیں، اتنی تو ٹرانسپورٹ بھی نہیں ہے،اس غیر سیاسی خاتون نے گھر بیٹھ کر ریمورٹ کی طرح سابق وزیراعظم کو چلایا، جس نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، اپنے بیٹے کا بھی استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کروایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں