ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے آر رحمان کے بعد انکی گٹارسٹ نے بھی شوہر سے طلاق لے لی

معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کے بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔

موہنی ڈے نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

A post shared by Mohini Dey (@dey_bass)

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی مارک کے ساتھ کام کرتی رہیں گی، اے آر رحمان کی گٹارسٹ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بلا ضرورت تبصروں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں جو اے آر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔ موہنی کی جانب سے اے آر رحمان کی طلاق کے فوری بعد شوہر سے علیحدگی پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں