ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: جیل قوانین کی خلاف ورزی پر قیدیوں کی سزا کے قواعد و ضوابط جاری

reduction in sentences

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل قوانین کی خلاف ورزی پر قیدیوں کی سزا کے قواعد و ضوابط جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا کو میرٹ پر رکھنے کیلئے سپروائزرکے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے بر خلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل انکوائری کے بعد قیدی کو سزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ قیدی کو سزا دینے کیلئے تحریری طور پر ڈی آئی جی جیل کو بتائے گا اور قیدی کو سزا دینے سے قبل مکمل انکوائری کی جائے گی۔دوران انکوائری قیدی کو اپنی بیگناہی ثابت کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، انکوائری کی تمام کارروائی تحریری طور پر عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ڈی آئی جی جیل کسی بھی قیدی کو دی گئی سزا کالعدم یا برقرار رکھ سکتا ہے اور سپروائزر کسی بھی وقت کسی بھی قیدی کو دی گئی سزا کی جانچ کرسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں