ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش: سیکورٹی فورسزسے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

encounter with security forces

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارج کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ خوارج کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بار بار موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کو استعمال نہیں کرنے دےگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں