ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں پیٹرول پمپ ملازم کے قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی



لاہور:

سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں پیٹرول پمپ ملازم کے قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

راوی روڈ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ کی پیٹرول پمپ کے ملازم کو قتل کرنے  کی کلوز ورکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی، جس میں سکیورٹی گارڈ کو ملازم پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا  ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے پیٹرول پمپ یونٹ پر کھڑے ملازم کو پیچھے سے سر میں گولی ماری، جس سے ملازم وقار زمین پر گر جاتا ہے۔ گولی مارنے کے بعد سکیورٹی گارڈ اپنی گن نیچے گرے ہوئے مقتول کے سر پر بھی مارتا ہے۔

ملازم کو قتل کرنے کے بعد سکیورٹی گارڈ عبیداللہ پیٹرول پمپ سے بھاگ کر فرار ہو جاتا ہے، جسے ساتھی سکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

واقعے کے عینی شاہد کے مطابق مقتول وقار اور ملزم عبیداللہ کی گزشتہ رات لڑائی ہوئی تھی، جس کے رنج میں ملزم نے پیٹرول پمپ کے ملازم وقار کو قتل کیا۔  پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں