ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے مشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خفیہ ادرے کے سابق ڈائریکٹر رچرڈ گرینیل  جو ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کو اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ کئی امریکی ارکان پارلیمان نے بھی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے رچرڈ گرینیل کے اس سوشل میڈیا پر مطالبے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مشیر (ایڈوائزر) رچرڈ ڈینیل کو اہم عہدہ دینے سے متعلق بھی اپنا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں جب کہ وہ نیشنل انٹیلیجنس میں ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں