ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسما عباس کا سوشل میڈیا صارفین کو تنقید پر سخت جواب



کراچی:

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اسما عباس نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے بیٹے کے رنگ پر کی جانے والی تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسما عباس نے کہا کہ ان کے چھوٹے بیٹے، جو کہ ایک گلوکار اور اداکار ہیں، کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بدتمیزی کی گئی۔ 

انہوں نے بتایا: "میرا بیٹا انٹروورٹ ہے، وہ زیادہ سوشل نہیں ہوتا اور اپنی تصاویر شیئر کرنے سے بھی گریز کرتا ہے۔ لیکن ایک موقع پر، جب میں نے دعاِ خیر کے موقع پر اس کی تصویر پوسٹ کی تو صارفین نے اس کے رنگ پر تنقید شروع کر دی۔”

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا رنگ تھائی لینڈ کے سفر کے دوران خراب ہوا تھا، لیکن اس پر ہونے والے منفی تبصروں نے ان کے دل کو ٹھیس پہنچائی۔ 

انہوں نے کہا: "صارفین نے اتنی بدتمیزی کی کہ میرا اور میرے بیٹے کا دل خراب ہوگیا۔ اس کے دوستوں نے بھی کلپس نکال کر بھیجے جس سے وہ اور زیادہ پریشان ہو گیا۔ آخر کار، اس نے مجھ سے کہا کہ میری تصاویر اور نام سوشل میڈیا پر نہ لیا کریں۔”

اسما عباس نے مزید کہا: "ان سب باتوں کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب میں اپنے بیٹے کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گی۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں