ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔

ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ ہی آزادی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے،میں عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

 فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کبھی بانی پی ٹی آئی کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز، اگر بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں