ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دانیہ انور کونسے مشہور اداکار کی بہو ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز کی اداکارہ دانیہ انور نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا کے سیزن 3 میں حصہ لینے والی اداکارہ دانیہ انور نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور ماضی میں طلاق کے تجربے اور اس کے بعد سماجی ردعمل پر گفتگو کی ہے۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت بے کار ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں دو بار محبت کا تجربہ کیا۔ دونوں بار انہوں نے اپنے جذبات کا براہ راست اظہار کیا۔ پروگرام میں موجود اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ دانیہ کے دوسرے شوہر فرحان بیگ نے انہیں دوبارہ محبت پر یقین دلایا۔ 

Dania Enwer's Star Father In Law Will Surprise YouDania Enwer's Star Father In Law Will Surprise You

اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر بات کرنے سے گریز کرنے والی دانیہ انور نے پہلی مرتبہ ٹی وی پر یہ انکشاف کیا کہ وہ معروف فلم اسٹار ندیم بیگ کی بہو ہیں اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔

 دانیہ نے شو میں خوشی کا اظہار  کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد ان کے دوسرے شوہر فرحان بیگ نے ان کی زندگی میں محبت کی اہمیت دوبارہ قائم کی اور وہ زندگی کی طرف واپس آئیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں