ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی یونیورسٹیوں کی غیر ملکی طلبہ کو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے واپس آنے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکی یونیورسٹیوں کی جانب سے اپنے غیر ملکی طلبہ کو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے واپس آنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی بڑی یونیورسٹیوں نے اپنے غیر ملکی طلبہ کو باقاعدہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے امریکا واپس پہنچیں۔

میسا چوسٹس، ایمہرسٹ اور دیگر بڑی یونیورسٹیوں اور کالجز کی جانب سے اپنے طلبہ کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد سفری پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیں کیوں کہ 2017ء میں  ایسی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

طلبہ کو جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ممکنہ طور پر دشواری یا ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ غیر ملکی طلبہ اور عملہ ٹرمپ کے جنوری میں صدارتی حلف اٹھانے سے پہلے امریکا پہنچ جائیں، بصورت دیگر انہیں پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی یا ویزوں کے اجرا میں تاخیر سمیت کسی بھی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں