ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان جائے اور بھارت نہ آئے، یہ نہیں ہو سکتا، برابری کا فارمولا ہی قابل قبول ہوگا، محسن نقوی

دبئی:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان وہاں جائے اور وہاں سے بھارت نہ آئے، یہ نہیں ہو سکتا۔ فارمولا برابری کا ہی قبول کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے اپنا مؤقف آئی سی سی کے سامنے رکھ دیا ہے، اسی طرح بی سی سی آئی نے بھی اپنا مؤقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دے دیا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹ کی فتح ہو اور عزت کے ساتھ معاملات طے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، جو بھی معاملات طے ہوں گے، وہ برابری کے فارمولے پر ہی طے ہوں گے۔ اس کے لیے کئی چیزیں ہو سکتی ہیں، لیکن ترجیح یہ ہے کہ کرکٹ کی جیت ہو۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضروری پاکستان کی عزت جسے ہم برقرار رکھوائیں گے اور پھر کرکٹ کی جیت بھی ہوگی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ یک طرفہ کام چلے، ہم بھارت جائیں اور بھارت پاکستان نہ آئے، اب جو بھی ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا اور فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں رہیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس معاملے کو اب ہم ہمیشہ کے لیے برابری کی بنیاد پر حل کریں گے اور کوئی فارمولا بنا تو وہ بھی برابری کی بنیاد پر ہوگا، خواہش ہے کہ معاملے کا اچھا حل نکلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں