ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے ن�یں دیں گے: آغا سراج درانی

 سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ کی زمین بنجر نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، سندھ کے قوم پرست بھی اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں آئیں گی تو ساتھ جدوجہد کریں گے، دریائے سندھ پر کوئی کینال منظور نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 برس سے ریفرنس دائر ہے جبکہ نیب کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں