ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کررہے ہیں: عظمیٰ بخاری

The prisoner of Adiala jail is dreaming

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے بنوں، کرم، خیبر، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابلِ مذمت ہے، جو جماعت 12 سال سے کے پی کے میں اقتدار میں ہے اُسے صوبے میں امن نہیں چاہیے، جب تمام تحریکیں تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جارہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ علی امین کے پاس بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کیلئے وقت اور وسائل ہیں، ان کے پاس پشتون قوم کے بہتر مستقبل کے لیے وقت ہی نہیں،علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائیں۔

 انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز ارضِ پاک کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جبکہ فتنہ پارٹی انہی سیکیورٹی فورسز کے خلاف گھٹیا مہم چلانے میں مصروف ہے، خیبرپختونخوا و کرم میں امن کیلئے آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں