ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیراعظم کے دورئہ ریاض کا اعلان‘ تجارتی معاہدوں کا امکان

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے 2روزہ دورئہ سعودی عرب کا اعلان کردیا گیا۔ یہ دورہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطح پر وسیع تعلقات کے تحت ہو رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینا ہے۔ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ 2018 ء سے 2023 ء تک 30 فیصد سے زیادہ تجارتی حجم ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اپنے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 2030 ء میں 37.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں