ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رئوف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈکیلیے نامزد

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔پاکستان کے حارث رئوف بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا، حارث رئوف کے ساتھ جنوبی افریقی آل رائونڈر مارکو جانسن، بھارتی بولر جسپریت بمراہ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔حارث رئوف کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس پر نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ حارث رئوف نے نومبر میں تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن کو سری لنکا اور بھارت کے خلاف آل رائونڈ سیریز کھیلنے پر نامزد کیا گیا ہے، بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں