ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی: اسپیکرکی تنخواہ 10لاکھ، اراکین کیلیے 5لاکھ کی منظوری

Punjab Assembly: Speaker's salary

لاہور: پنجاب کابینہ نے ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے جائے گا، پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی،ا سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ ، صوبائی وزیر اورا سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں