ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آدتیہ پنچولی کا مرنے کے بعد اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان

بالی وڈ کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی موت کے بعد اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کریں گے۔ ان کا یہ فیصلہ صحت عامہ کی تعلیم اور ریسرچ کو سپورٹ فراہم کرنے کی ایک عظیم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آدتیہ پنچولی نے اپنی اس نیک نیتی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ہم اداکار اکثر پردے پر ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں، لیکن حقیقی ہیرو وہ ہوتا ہے جو معاشرے کو بہتر کرتا ہے۔ اپنے جسم کا عطیہ کرکے، میں دوسروں کو اس عمل کے لیے ترغیب دینا چاہتا ہوں جو حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔ موت کے بعد بھی، میں دنیا کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 13 دسمبر کو لائن گولڈ ایوارڈز میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں