ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، ریڈ وارننگ جاری

لندن : برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ریڈ وارننگ جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ طوفانی ہوائوں کے سبب درخت گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی و سائوتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں