ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کرنے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج



اسلام آباد:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کرنے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، مزید 13 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

جعلی خبریں پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب، بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق  گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذر اور ژوب سے ہے۔

اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں