ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وزیر زراعت عاشق کرمانی ہیں۔

مریم نواز 8 سے 15دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی، وزیراعلیٰ چین کی حکمراں جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر چین گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جہاں وہ چین کے وزراء، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔

مریم نواز چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں