ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، گھر میں سلنڈر کا دھماکہ، 6 افراد زخمی

کراچی: کراچی میں ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کراچی کے گبول ٹائون، شفیق کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پرہواجس سے چھت کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ کے مطابق انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سیگیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں