ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، وزیر دفاع

No signs of civil disobedience

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی تین بار سول نافرمانی کی کوشش کی، 2014 میں بھی بانی پی ٹی آئی نے بل جلائے تھے، لوگوں نے بل نہیں روکنے اس کے نتائج ہوں گے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ مدارس کے معاملے پر ہماری ٹیم مولانا سے بات کر رہی ہے، ہمارے اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے بھی اختلاف ہوئے اور حل ہو گئے، آگے بھی ہم ساتھ مل کر ہی چلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں