ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی واشنگٹن میں 20 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نومبر کے اوائل میں چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے اس کا جواب نہیں دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اْن کا شی جن پنگ کے ساتھ اچھا تعلق بن گیا ہے اور رواں ہفتے رابطہ ہوا ہے۔نو منتخب صدر نے کہا تھا کہ جب تک بیجنگ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات نہیں کرتا وہ چینی اشیا پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔چین نے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ اضافی محصولات کا اقدام 2اعلیٰ معیشتوں کو جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں