ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے مزید چار ملزمان کو نوٹس جاری



اسلام آباد:

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مزید چار ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے۔

ملزمان میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں جنہیں جے آئی ٹی نے 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں پہلے 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے جن میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمٰن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان ملزمان کو جے آئی ٹی نے آج (13 دسمبر) طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ملزمان  نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا، جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس  ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد  بھی  موجود ہیں۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں