ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

گلوکار سلمان احمد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے گلوکار سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ،سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے سلمان احمد کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے، آپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں ،اس لیے آپ کو فوری طور پر پی ٹی آئی کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے،آپ مستقبل میں تحریک انصاف  کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں