ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی پابندیوں کا پاکستان پر زیرو اثر ہوگا: ملیحہ لودھی

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی،یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں، جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات ایک نیا موڑ اختیار کر چکے ہیں اور اب یہ تعلقات ایک سنگین دوراہے پر کھڑے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا کی پابندیاں سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہوسکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں، ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں