ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ : اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی صحافی شہید ہوگئے

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں براڈ کاسٹنگ وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں ایک ٹی وی چینل کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد صحافیوں کی گاڑی میں شدید آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ صحافیوں کی گاڑی پر واضح طور پر پریس (Press) کے الفاظ درج تھے۔ اس المناک واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ 

دوسری جانب صیہونی فوج نے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ 

اس حوالے سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکےِ اور ان میں سے 133 غزہ کے فلسطینی تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں