ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کے لیے کے ایم سی کا نوٹیفکیشن، سرکلرز معطل



کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کے لیے کے ایم سی کا نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کردیے۔

ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کے لیے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ سٹی گورنمنٹ نے 2009 میں نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں جمخانہ کے لئے اراضی 30 سالہ لیز پر دی تھی۔

ٹرسٹ کے تحت 2014 میں جمخانے کا قیام عمل میں لایا گیا، سینیئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی غیر قانونی طور پر جمخانہ کے بائی لاز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسطی اور ایس ایس پی وسطی نے جمخانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سرکلر بھی جاری کئے ہیں۔

فریقین جمخانہ منیجمنٹ کمیٹی کے الیکشن کے ذریعے جمخانہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد جمخانہ اپنے کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت خود مختار ادارہ ہے، عدالت نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کرتے ہوئے فریقین سے 6 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں