ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کل ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، خورشید شاہ

سکھر (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو کل ہی بلاول زرداری وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن ہم بھیک مانگ کر 70 ووٹوں سے کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے، بلاول وزیراعظم بنیں گے لیکن عوام کے ووٹوں اور اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پیر پگارا کا احترام ہے لیکن وہ ایسی ویسی باتیں نہ کریں ہم اپنے لیے نہیں ملک کی خاطر مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حوالے سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں