ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم مؤقف کو اجاگر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں