ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا بہترین تھرو کا ٹارگٹ ہے ، ارشد ندیم

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2025 میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔اپنے ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2024 میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025 میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل جیتوں گا، کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے ۔ ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپکس 2028 میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں