ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نےایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا 11 واں اجلاس کل طلب کر لیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اعلیٰ عسکری، فوجی اور سول قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جبکہ ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈے میں دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا، دوران اجلاس اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں