ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا کار میں پُراسرار دھماکا‘ ایک شخص ہلاک

ٹرمپ ہوٹل کے باہر دھماکے کے بعد ٹیسلا کی کار شعلوںمیں گھری ہوئی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی مشہور الیکٹرک کار میں پراسرار دھماکے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 7 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ٹیسلا کی سائبر کار نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،جس کی وجہ سے کار میں بیٹھا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے چاروں طرف سے ہوٹل کو گھیر لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بارے میں کہنا قبل از وقتہوگا، تحقیقات جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں