ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 17 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا 25 جنوری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 10جنوری سے 3 روزہ وارم اپ میچ اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں