ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے: آغا سراج درانی

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، کیس چلتا ہے تو جھوٹ اور سچ سب سامنے آجاتا ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنا چاہیئے۔

آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں،صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، 30 برس سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہر بار مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں