ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران ‘ بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر

اسلام آباد(آن لائن)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کر دیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملہ، سانحہ 9 مئی سمیت 13 کیسز پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے پیر کو فیصلے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا۔ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ کورٹ اسٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، عدالتی عملے نے نیب اور عمران خان کے وکیل کو آگاہ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں