ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی خوشخبری اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

 اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ’دو لوگوں سے تین افراد کے خاندان تک کا سفر، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ چھ ہفتے ایک معجزہ رہے ہیں۔‘

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

ایمن سلیم نے بیٹے کا نام کیحان ملک بتایا اور اسے دنیا میں خوش آمدید کہا۔

 یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں، اداکارہ دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں