ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج درخواستیں جمع کروانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری



اسلام آباد:

حج درخواستیں جمع کروانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اَپ لوڈ کریں، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

ترجمانکے مطابق نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں