ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ



اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاﺅ گھیراﺅ آپ کا وطیرہ ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں