ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ 

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس، مارنوس لبوشین، الیکس کیری، میتھیو شارٹ، جوش انگلس، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، میچل مارش اور ایرون ہارڈی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں