ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بریڈ پٹ بن کر جعلسازی کرنے والے شخص کو خاتون نے 7 لاکھ پونڈز ٹرانسفر کردیے

فرانسیسی خاتون جعلی بریڈ پٹ کے جال میں پھنس کر 7 لاکھ پاؤنڈ سے محروم ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک 53 سالہ فرانسیسی خاتون این، جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، ایک دھوکے کا شکار ہو کر تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈز گنوا بیٹھیں ہیں۔

ایک شخص نے خود کو مشہور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کیا اور این کو اپنی ’کینسر کے علاج‘ کے لیے رقم دینے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ فروری 2023 میں، ان کو انسٹاگرام پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسج کرنے والی خاتون بریڈ پٹ کی والدہ ہیں۔ اگلے دن خود میسج کرنے والی عورت کے بیٹے ’بریڈ پٹ‘ نے این سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کی والدہ نے این کے بارے میں بہت باتیں کی ہیں۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سال تک روزانہ کی بات چیت، اشعار، اور جعلی تصاویر و ویڈیوز کا تبادلہ ہوتا رہا جس سے خاتون نے اس شخص پر اعتبار کرلیا اور اسے اصلی بریڈ پٹ سمجھ بیٹھی۔

آن لائن فراڈ کرنے والے جعلساز نے این سے کہا کہ وہ ’کینسر‘کا شکار ہے اس بیماری کے علاج کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں کیونکہ سابقہ اہلیہ اداکارہ انجلینا جولی سے طلاق کی وجہ سے اس کی تمام رقم اور اکاؤنٹس بلاک ہیں۔

این اس جعلساز کے محبت میں عقل کھو بیٹھییں اور نہ صرف اس کو 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز منتقل کیے بلکہ اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی۔

حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب این نے انٹرنیٹ پر بریڈ پٹ کی حقیقی تصاویر دیکھیں جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھے۔ این نے اعتراف کیا کہ وہ جذبات میں آکر دھوکہ کھا گئی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں