ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی قیمت میں مسلسل 3روز اضافے کے بعد آج کمی ہو گئی



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2703ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 282400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 170روپے کی کمی سے 242112 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3381روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2898روپے کی سطح پر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں