ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر سیف

Sealing of KP House illegal

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہو گا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں