ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان ٹیسٹ: پاکستان  کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

ملتان: پاکستان  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان  کیخلاف ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنالیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4 اور جسٹن گریوز 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں