ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماں بننے کے بعد دیپیکا پڈوکون کی ریمپ پر واپسی، مداحوں کے دل جیت لیے

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔ 

دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔

A post shared by Bollywood Hungama🎥 (@realbollywoodhungama)

دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلموں فائٹر اور کالکی میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ وہ ستمبر 2024 میں شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے میٹرنٹی بریک پر تھیں اور اپنے آئندہ پروجیکٹس کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

معروف ڈیزائنر سبیاساچی نے اپنی برانڈ کے 25 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب منعقد کی، جس میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانوں میں عالیہ بھٹ، سونم کپور، بپاشا باسو، آدیتی راؤ حیدری اور ان کے شوہر سدھارتھ، اور اننیا پانڈے شامل تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں