ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انھیں ان کے شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

A post shared by Maryam Noor Ismail (@maryamnoorofficial)

ان دنوں یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں موجود ہے جہاں سے انھوں نے روح پرور مناظر اپنے انسٹاگرام کی زینت بنائے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرے کی سعادت ملنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدللہ اس خوبصورت سفر کےلیے اپنے محرم کے ساتھ۔ اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کےلیے اللہ کا شکر۔‘‘

مریم نور کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو عمرہ ادائیگی کی ڈھیروں مبارکباد دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں