ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

PTI has given a new application

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے درخواست لاہور کی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس جلسے کی تنظیم کے لیے پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنہوں نے تحریری درخواست کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے این او سی کی درخواست کی گئی ہے۔

جلسے کی انتظامیہ کمیٹی میں عالیہ حمزہ کے علاوہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں