ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، کون کون شامل ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فخر زمان ،کامران غلام  اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 15 رکنی ٹیم میں عامر جمال، عثمان خان اور نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، خوش دل شاہ، ابرار احمد، محمد حسنین، عامر جمال اور طیب طاہر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے زخمی نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی، سفیان مقیم اور عبداللہ شفیق  کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں